Thursday, 02 April 2020, 10:42:25 am

مزید خبریں

 
پنجاب ،کورونا وائرس سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب
March 22, 2020

پنجاب میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتوار کی سہ پہر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے پانچ خصوصی ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتال بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔