Thursday, 02 April 2020, 10:03:02 am
کوروناوائرس،گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ
March 22, 2020

گلگت بلتستان حکومت نے علاقے میں غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ اتور کے روز گلگت میں وزیر اعلیٰ کے مشیر اطلاعات شمس میر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیم فوجی دستوں کو لاک ڈائون اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ادھر آج گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہوگئی ہے۔