Thursday, 02 April 2020, 11:40:52 am
خیبرپختونخوا ، کورونا وائرس کے خطرے پر قابو پانے کیلئے 13سو ڈاکٹرز بھرتی
March 22, 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تقریباً تیرہ سو ڈاکٹر فوری طور پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ یہ بات اطلاعات کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل وزیر نے اتوار کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔