Monday, 22 April 2019, 11:02:36 am

مزید خبریں

 
تجزیہ کاروں کا مسلمانوں بارے تاثر بہتر بنانے،اسلام مخالف پروپیگنڈے کو زائل کرنے کیلئے موثراقدامات پر زور
March 22, 2019

تجزیہ کاروں نے مسلمانوں کے بارے میں تاثر بہتر بنانے اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کو زائل کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں مسلمانوں کو دبانے کیلئے سفید فام لوگوں کی بالادستی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے بارے میں انہوں نے کہا اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔پروگرام میں حصہ لینے والے تجزیہ کاروں نے ٹیپو سلطان ' اے زیڈ ہلالی' ڈاکٹر محمد خان اور ڈاکٹر اکمل حسین شامل تھے۔