Friday, 29 March 2024, 01:13:36 pm
ممتازتجزیہ کاروں نے مسلمانوں کے جذبات کااحترام کرنے پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے مدبرانہ کردارکوسراہا
March 22, 2019

تجزیہ کاروں نے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب یا قوم کے ساتھ نہیں ہے۔

ان تجزیہ کاروں نے افسوس ظاہر کیاکہ عالمی میڈیا سفیدفاموں کی برتری اوردنیابھرکے مسلمانوں کے بارے میں منفی خیالات کوفروغ دے رہاہے۔

تجزیہ کارو ں نے کہا کہ امریکی عوام نے بھی صدرڈونلڈٹرمپ کے مسلمان دشمن بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

پروگرام میں حصہ لینے والے تجزیہ کاروں میں رضا محمد خان، ڈاکٹر آمنہ محمود، ڈاکٹر رسول بخش رئیس، جاوید خان جدون اور ڈاکٹر فاروق حسنات شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.