Thursday, 25 April 2024, 06:09:01 pm
تمام اداروں کواپنی آئینی حدودمیں رہ کرکام کرناچاہیے:نوازشریف
March 22, 2018

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا اور عوام نے ان کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا۔

 سابق وزیر اعظم نے کہاکہ انہوں نے عدلیہ کی بحالی کے لئے بھی جدوجہد کی تھی۔

 ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.