Thursday, 25 April 2024, 04:28:01 pm
پاکستان،روس کاانسداد دہشتگردی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
March 22, 2018

پاکستان اور روس نے انسداد دہشتگردی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کے بارے میں پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کے ڈائریکٹرجنرل احمدفاروق نے جبکہ روسی وفد کی قیادت روس کی وزارت خارجہ کے نئے چیلنجز کے شعبہ کے ڈائریکٹر Ilya Rogachevنے کی۔فریقین نے علاقائی اورعالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کی صورتحال سمیت وسیع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی وفد نے روسی وفد کو موثر کاروائیوں اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف حاصل کی گئی بڑی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔فریقین نے داعش کے شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے خطرے پر شدید تشویش کااظہار کیا۔انہوں نے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورموں پر تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.