Thursday, 25 April 2024, 02:20:07 pm
کشمیر کے عوام کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں وہ صرف بھارت سے آزادی چاہتے ہیں:سحرائی
March 22, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف سحرائی نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہے اور وہ صرف بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 سری نگر میں ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ حریت پسند کیمپ کا داعش جیسی تنظیموں اور ان کے نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا بہت سادہ ہے اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ داعش بھارتی ایجنسیوں کی آلہ کار ہوسکتی ہے جو کشمیر کی تحریک کو بدنام اور اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.