Thursday, 25 April 2024, 06:51:12 am
ملک بھرمیں یوم پاکستان بھرپور جذبہ حب الوطنی اور ملی جوش کےساتھ منایاجارہا ہے
March 23, 2018

قوم آج یوم پاکستان اس پختہ عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

یہ دن 1940 کو آج ہی کے دن قرار داد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے ایک الگ وطن کی منزل کے حصول کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اورسا لمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،آج عام تعطیل ہے، تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایاگیا۔

آج کے دن کی اہم تقریب پریڈایونیواسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندارپریڈتھی۔

مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیاجبکہ اس سے پہلے لڑاکاجیٹ طیاروں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

 

 متحدہ عرب امارات کے فوجیوں اور اردن کے بینڈ نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

 انجینئرنگ کور نے بھی اپنے جدید آلات پیش کئے۔

 آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کی ثقافت پر مبنی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ تھے اس کے بعد پاک فوج ،فضائیہ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کیا۔

 شیر دل اور جے ایف 17تھنڈر اور ایف16 لڑاکا طیاروں کی فارمیشنز نے دل دہلا دینے والے فضائی کرتب دکھائے ، فضا میں رنگ بکھیرے اور حاضرین سے خوب داد موصول کی۔

پریڈ کے اختتام پر خصوصی نغمہ امن کا نشان، یہ ہمارا پاکستان پیش کیا گیا۔

 تقریب میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خرم دستگیر خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور دوسرے اعلیٰ سول و عسکری حکا م نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف علاقوں کی ثقافت پرمبنی فلوٹس کی نمائش بھی کی گئی۔

پنجاب

آج صبح لاہور میں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ  نے اعزازی گارڈرز کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں ۔

پی اے ایف بیس لاہور کے کمانڈر ایئرکموڈورسیدصباحت حسن اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جنہوں نے مزار اقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ  خوانی کی۔

 گورنر ہاوس لاہور میں آج سول ایوارڈز کی تقسیم کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 صوبے کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ملک کےلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف  میں اعزا زات دئیے۔

 خیبرپختونخوا 

خیبرپختونخوا کے ر اقبال ظفر جھگڑا نے آج پشاور میں ایک تقریب میں اہم شخصیات کو ایوارڈز دئیے۔خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا اورغازیوں کو بھی قائداعظم اور صدارتی تمغوں سے نوازاگیا۔

 گورنرنے شہید پولیس افسروں کے بچوں میں ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں پر لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔

 کوئٹہ 

یوم پاکستان کے حوالے سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں بھی آج ایک پروقار تقریب ہوئی۔

 گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صدر پاکستان کی طرف سے انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری کو صوبے میں امن کی بحالی کے لئے ان کی شاندارخدمات پر قائداعظم پولیس میڈل عطا کیا گیا۔

 سری لنکا

 سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی برادری یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط فعال، ترقی یافتہ اور جمہوری فلاحی مملکت بنایا جائے گا۔

 پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر نے آج صبح ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو باہمی مفاد اور مفاہمت پر مبنی ہیں۔

 چین 

 چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا۔

 اس موقع پر پاکستان چین روشنی کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں ترقی ، امن اور استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ خواب ہے۔

پرچم کشائی کی اسی طرح کی تقریبات چنگ ڈو، گوانگ ژو، ہانگ کانگ اور شنگھائی میں پاکستانی قونصل خانوں میں بھی منعقد ہوئیں۔

 ا

بھارت

یو م پاکستان کو منانے کے لئے آج نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 ہائی کمشنر سہیل محمود نے جمہوری کلچر کے فروغ اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجوں سے موثر طورپر نمٹنے کےلئے پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

 علاقائی تناظر میں انہوں نے پرامن ہمسائیگی سے متعلق پاکستان کے ویژن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

  جاپان

 یوم پاکستان کی مناسبت سے ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام ایک بڑا استقبالیہ منعقد ہوا۔

سفیر اسد ایم خان نے اپنےخطاب میں پاکستان اور جاپان کے قریبی تاریخی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.