Friday, 29 March 2024, 05:12:36 am
چوالیس افریقی ملکوں کے آزاد تجارتی اتحاد کے قیام کے معاہدے پردستخط
March 22, 2018

چوالیس افریقی ملکوں نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی اتحاد کے قیام کے معاہدے پردستخط کئے ہیں جس کامقصد اقتصادی شرح نمو میں اضافہ اور روزگارکے مواقع پیدا کرناہے۔

اس معاہدے پرروانڈاکے دارالحکومت Kigali میں ایک سربراہ اجلاس کے دوران دستخط کئے گئے۔اس بات کی توقع ہے کہ معاہدہ چھ ماہ کے اندر موثر ہوجائے گا جو ایک ارب بیس کروڑ افریقی باشندوں کیلئے خوشحالی کاباعث بنے گا۔معاہدے کے موثرہونے سے قبل رکن ملکو ں کی پارلیمنٹوں کی جانب سے اس معاہدے کی توثیق ہوناضروری ہے۔براعظم افریقہ کے آزادتجارتی علاقے سے ٹیکسز اوردرآمدی کوٹے جیسی تجارتی رکاوٹوں کو دور کیاجائے گا جس سے رکن ملکوں کے درمیان اشیاء اور خدمات کا آزادانہ تبادلہ ممکن ہوگا۔نائیجیریاسمیت10ملکوں نے معاہدے پر دستخط سے انکار کردیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.