Friday, 19 April 2024, 06:53:33 am
افغان حکومت اورریزالیوٹ سپورٹ مشن افغانستان میں دہشت گردوں کےٹھکانوں کےخاتمے کےلئےموثراقدامات کرے:پاکستان
March 22, 2018

پاکستان نے افغان حکومت اور ریزالیوٹ سپورٹ مشن پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے مزیدا قدامات کریں۔ آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کی مسلسل نشاندہی کی ہے تاہم یہ بات اطمینان کا باعث ہے کہ امریکہ یہ معاملہ حل کررہا ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان میں کوئی منظم دہشت گرد گروپ موجود نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکی حکومت سے بھی کہاہے کہ وہ ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے خلا ف حتمی کارروائی کیلئے خفیہ معلومات کا تبادلہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حال ہی میں امریکہ کا نجی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے امریکی نائب صدر اور دیگر حکام سے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔پاکستان کی طرف سے بھارت کے سفارتی عملے کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم سفارتکاروں کاتحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنی شکایات سے متعلق پاکستان کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ۔تاہم ترجمان نے نئی دلی میں پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ سے کئے گئے نارواسلوک پر تشویش ظاہر کی انہوں نے کہاکہ ہم نے ان افسوسناک واقعات پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.