Thursday, 02 April 2020, 11:17:50 am
سیکرٹری اطلاعات ونشریات کا ریڈیوپاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا عزم
February 22, 2020

سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبرحسین درانی نے ریڈیوپاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وہ ہفتے کے روز نور جہاں آڈیٹوریم براڈکاسٹنگ ہائوس میں پی بی سی لاہور کے ملازمین اور عملے سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے حکام کو معلوماتی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان تفریح اور معلومات کا ذریعہ ہے انہوں نے پروگراموں کے ذریعے ترقی پسند پاکستان کے حوالے سے عوام میں امید کی کرن پیدا کرنے پر زور دیا۔

سیکرٹری اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر بزنس پلان بنانے اور وسائل کو مکمل طورپر بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے مشترکہ منصوبے اور سرکاری ونجی شراکت داری کے پروگرام شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے حکام پر زور دیا کہ آمدن میں اضافے کیلئے جدید اور منفرد پروگرام متعارف کرائے جائیں۔