Saturday, 20 April 2024, 08:34:53 am
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی،دو نوجوان شہید
February 22, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتے کے روز ضلع اسلام آباد میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں بیج بہاڑہ کے علاقے نیائنہ سنگم میں گزشتہ رات شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی پولیس اورفوجیوں نے پلوامہ ، شوپیاں,گاندربل اورباہمولہ اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم17 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان نوجوانوں پر مجاہدین کے ساتھی ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ادھر فوجی محاصرہ اور براڈ بینڈ اور موبائل انٹرنیٹ کی معطلی آج مسلسل 202 ویں دن بھی جاری رہنے سے وادی کشمیر کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

دریں اثناء انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن آف امریکن Minorities نے انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس کے لیے اپنا تحریری بیان پیش کرتے ہوئے کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔

تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام کی تحقیقات اور نسل کشی میں ملوث بھارتی فوجیوں پر مقدمہ چلانے کے لیے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.