Wednesday, 27 March 2019, 06:23:32 am
سلامتی کونسل نے پلوامہ واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنےکی بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا
February 22, 2019

File photo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مذمتی بیان میں پلوامہ واقعہ سے متعلق پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے۔بھارت گزشتہ چھ روز سے سلامتی کونسل کے ارکان کو بیان میں پاکستان کا نام شامل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کرتا رہا تاہم پاکستانی سفارتکاروں نے یہ سازش ناکام بنانے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کیں۔سلامتی کونسل کے بیان میں پلوامہ واقعہ کو دہشت گردی کا حملہ نہیں بلکہ خودکش بم دھماکہ قرار دیا گیا۔ بیان میں کونسل کے ارکان نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی اور اس کے عزائم عالمی امن و استحکام کیلئے انتہائی سنگین خطرہ ہیں۔