Saturday, 20 April 2024, 02:37:16 am
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، ایک اور نوجوان شہید
February 22, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں آج سوپور میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

 بھارتی فوجیوں نے اس نوجوان کو قصبے کے علاقہ وارپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

 ادھر قابض حکام نے سوپور میں پابندیاں عائد کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع پونچھ میں بھارتی سرحدی سکیورٹی فورس کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔

اس واقعہ کے بعد جنوری2007 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر423 ہوگئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.