Tuesday, 25 June 2019, 11:11:32 am
اسد قیصر کا ہر صوبے میں ماڈل ویلفیئر ویلج کی سرپرستی کے حکومتی عزم کا اعادہ
February 22, 2019

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ہر صوبے میں ماڈل ویلفیئر ویلج کی سرپرستی کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیاہے جس میں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں فلاحی تنظیموں اور عطیات فراہم کرنے والے اداروں کے سربراہوں اور مخیر افراد نے شرکت کی۔سپیکر نے کہا کہ ماڈل ویلج میں غریب اور نادار افراد کو رہائش، تعلیم، صحت عامہ اور دوسری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔