Thursday, 25 April 2024, 12:53:30 pm
امریکہ اورترکی کا شام سے امریکی فوج کے انخلاء پراتفاق
February 22, 2019

فائل فوٹو

امریکہ اورترکی نے باہمی مفاد میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء پراتفاق کیاہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور اُن کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان میں یہ اتفاق رائے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ہوا۔

اس سے پہلے ترکی کے صدراردوان نے کہاتھا کہ صدرٹرمپ کے شام سے تمام دوہزارامریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے سے غیریقینی صورتحال برقراررہے گی۔

گفتگوکے دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اوردوطرفہ اقتصادی تعلقات میں بہتری پربھی اتفاق کیا۔

ادھرامریکہ نے شا م سے اپنی فوج کے انخلاء کے بعداپنے دوسوفوجی امن فوج کے طورپر مختصرمدت کے لئے شام میں رکھنے کااعلان کیاہے۔

یہ اعلان وائٹ ہائوس کی ترجمان ساراسینڈرز نے صدرٹرمپ اور ان کے ترکی کے ہم منصب طیب اردوان کی فون پربات چیت کے بعدایک بیان میں کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.