Tuesday, 25 June 2019, 10:29:40 am
آرمی چیف کا کنٹرول لائن کا دورہ، فوجی جوانوں کی تیاریوں کا جائزہ
February 22, 2019

 بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ اور بگسرسیکٹروں پر گئے اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہیں مقامی فارمیشن کمانڈروں نے کنٹرول لائن کی صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے فوجیوں سے ملاقات کی اور انکے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا اور کسی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان اور کمانڈر آرمی ائیرڈیفنس کمان نے ان کا استقبال کیا۔