Thursday, 25 April 2024, 10:17:41 am

مزید خبریں

 
سینٹرل جیل سرینگر کےجرائم کی تحقیقات کےمحکمےکی رپورٹ جھوٹ کاپلندہ ہے:مشترکہ مزاحمتی قیادت
February 22, 2018

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اوریٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سینٹرل جیل سرینگر کے جرائم کی تحقیقات کے محکمے کی طرف سے جاری رپورٹ کو غیر منطقی مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ سی آئی ڈی نے ذرائع ابلاغ میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند سینٹرل جیل سرینگر کو بھرتی کےلئے ایک مرکزی مرکز کے طور پر استعمال کررہے ہیں یہاں نوجوانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور مسلح جدوجہد میں شامل ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

                   انہوں نے کہاکہ سی آئی ڈی نے اپنی رپورٹ میں روایتی ادارے  امیری زندان  پر تمام معاملات کا الزام لگایا ہے اور متوازن انتظامیہ اورعسکریت پسندوں کا سہولت کار قرار دیا جو سفید جھوٹ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.