Friday, 29 March 2024, 06:02:46 am
روہنگیامسلمانوں کاقتل عام ایک نفرت زدہ معاشرےکی حوصلہ افزائی ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
February 22, 2018

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےکہاہےکہ میانمارمیں بحران اور روہنگیا مسلمانوں کاقتل عام ایک نفرت زدہ معاشرے کی حوصلہ افزائی اورانسانی حقوق کے بارے میں عالمی قیادت کے فقدان کا نتیجہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک سو انسٹھ ممالک پر مشتمل اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہےکہ نفرت پر مبنی بیان بازی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی بنیادی وجہ ہے۔

 اقوام متحدہ کے مطابق میانمار کی فوج کی طرف سے اگست کے اختتام پر شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے 6 لاکھ 90 ہزار روہنگیا مسلمانوں نے رکھائن سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش نقل مکانی کی ہے۔

ادھر بنگلہ دیش خلیج بنگال کے غیر آباد اور دلدلی جزیرے پر 1لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بسانے کے لئے ایک منصوبے پر کام کررہاہے۔

 بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ نشیبی جزیرے پر روہنگیا مسلمانوں کی آباد کاری ایک عارضی اقدام ہوگا جس کا مقصد کاکس بازار کے کیمپوں میں آبادی کا دباو کم کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.