Thursday, 25 April 2024, 01:58:07 pm
پاکستان،ترکی کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
February 22, 2018

پاکستان اورترکی نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میںتعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ کیاہے۔

اس عزم کااظہار انقرہ میں جاری پاکستان اورترکی کے اعلیٰ سطح کے عسکری مذاکراتی گروپ کے تیرہویں پانچ روزہ اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ کررہے ہیں جبکہ ترکی کے وفد کی قیادت جنرل سٹاف کے نائب جنرل Amit Dundar کررہے ہیں۔دونوں فریقوں نے عسکری تربیت، تعلیم، دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی کے شعبوں سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ممکنہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا بالخوص افغانستان میں سلامتی،انسداد دہشتگردی کی کوششوںاور موجودہ علاقائی صورتحال کاجائزہ بھی لیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.