Thursday, 28 March 2024, 06:08:20 pm
پاکستان سعودی عرب اورایران کےساتھ تاریخی تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے:خرم دستگیر
February 22, 2018

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

  جمعرات کو اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلقات مختلف نوعیت کے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور معاشی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں جبکہ ہم ایران کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ گوادر او ر ایران کی Chabahar بندرگاہ علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

 وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.