Thursday, 25 April 2024, 09:39:06 pm
اقوام متحدہ شام میں جنگ بندی کی راہ ہموار کرانے کیلئے آج رائے شماری کرائے گی
February 22, 2018

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعرات کے روز ایک قرارداد کے مسودے پررائے شماری کرائے گی جس کامقصد شام کے مشرقی علاقے غوتہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد کی فراہمی یقینی بنانے کی غرض سے تیس روز کیلئے جنگ بندی کرانے کی راہ ہموار کرناہے۔

سویڈن اور کویت نے قرارداد کامسودہ تیار کیاہے جس میں اس بارے میں رائے شماری کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔یہ قرارداداقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز کی جانب سے مشرقی غوتہ میں جنگی سرگرمیاں روکنے سے متعلق بیان کے بعد پیش کی گئی ہے جس کامقصد باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں پھنسے شہریوں کونکالناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.