Saturday, 20 April 2024, 03:33:54 pm
پاکستان میں فلم انڈسٹری بحال ہو رہی ہے:وزیراطلاعات
January 22, 2022

File photo

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پندرہ لاکھ پاکستانی ملک میں ترسیلات زر بھیجنے میں بڑا حصہ ڈالتے ہیں۔ایک نجی ٹیلی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کھلوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اکثریت متحدہ عرب امارات میں ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ تعلق ملک کی ترقی کا باعث بنے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری بحال ہو رہی ہے اور دوبئی فلم فیسٹیول میں گیارہ پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.