Thursday, 25 April 2024, 09:18:40 am

مزید خبریں

 
یواین کے سیکرٹری جنرل کامسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل کرنے کااعادہ
January 22, 2022

File photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے مسئلہ کشمیرکے بارے میں عالمی ادارے کے موقف کااعادہ کیاہے کہ اس مسئلے کواقوام متحدہ کے چارٹر،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان اوربھارت کے درمیان دوطرفہ سمجھوتوں کی بنیادپرحل کیاجاناچاہئے۔انتونیوگوتریزنے اس موقف کااعادہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سربراہ کے طورپردوسری مدت کے آغازکے موقع پرایک سوا ل کے جواب میں کیا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کااحترام کیاجائے گا۔سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں قیام امن کی کارروائی میں شامل ہے ، بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ موجود ہیں جومتنازعہ علاقے میں کنٹرول لائن پر نظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بارتنازع کے حل کی پیشکش کی ہے اور ہمیں امیدہے کہ یہ مسئلہ پرامن طورپرحل ہوسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.