Friday, 29 March 2024, 11:11:41 am
اقوام متحدہ اورآوآئی سی اپنے تحقیقاتی مشن مقبوضہ کشمیربھجوائیں:قیوم نیازی
January 22, 2022

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی نے اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم پر زوردیاہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کے لئے اپنے تحقیقاتی مشنوں کومقبوضہ وادی میں بھجوائیں۔

انہوں نے ان خیالات کااظہارسعودی عرب کے لئے پاکستان کے سفیرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبرسے جدہ میں ملاقات کے دوران کیا۔آزادجموںو کشمیرکے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں جعلی فوجی مقابلوں کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے غیرقانونی زیرقبضہ جموںکشمیرمیں کالے قوانین کانفاذکررکھاہے۔عبدالقیوم نیازی نے پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے کردارکوسراہا جنہوں نے بین الاقوامی فورموں پرمسئلہ کشمیرکوموثراندازمیں اجاگرکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.