Friday, 19 April 2024, 01:23:53 pm
حریت کانفرنس کی لوگوں سے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کی اپیل
January 22, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حق خود ارادیت دینے سے بھارت کے مسلسل انکار کے خلاف بطور احتجاج 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے کہا کہ وہ 26جنوری کو مکمل ہڑتال کرکے اور سول کرفیو کے نفاذ کے ذریعے عالمی برادری کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری اپنی سرزمین پر بھات کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک فسطائی اور نوآباتی ریاست ہے جو مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام غیر انسانی ، غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کر رہا ہے۔ ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ 5اگست 2019کو نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے بعد سے نو لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی پوری آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ دریں اثنا وارثین شہدائے جموں وکشمیر کی طرف سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیگر علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں بھی کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی یوم جمہوریہ کے روز مکمل ہڑتال کریں اور اسے یوم سیاہ کے طورپر منائیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ بہل نے جموں کے علاقے سیری بھاگ بنی میں عوامی آگاہی مہم کے دوران لوگوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت حق خود اردیت کے حصول کی کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے فوجیوں کو کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے اور فوجی اہلکار ترقیوں اور انعامات کے لیے بیگناہ کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔انسانی حقوق کے معروف علمبردار محمد احسن اونتو نے 1990میںگاؤ کدل میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں53 بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے افسوسناک واقعے اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے دیگر متعدد واقعات کی دوبارہ تحقیقات کیلئے مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر کی ہے ۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اوراسکے بعد انسانی حقوق کمیشن بند کئے جانے کے بعد سے ان مقدمات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔جموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب وانی نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام ایک خط میں انکی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے ۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہ دھرنے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں 4Gانٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے مضافاتی علاقے نٹی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ کشتواڑ کے علاقے ڈیڈ پتھ میں نامعلوم افراد کے دستی بم کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری بیان میں سانحہ گائوکدل کے شہداء اور مجاہد کمانڈروں محمد یوسف چوپان ، عبدالرشید خان اور فیاض احمد شاہ کو انکی شہادت کی برسیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.