Friday, 29 March 2024, 04:25:28 pm
تجزیہ کاروں نے صدرٹرمپ کی تنازعہ کشمیر سے متعلق کردارادا کرنے کی پیشکش کو سراہا
January 22, 2020

ممتازتجزیہ کاروں نے صدرٹرمپ کی تنازعہ کشمیر سے متعلق کردارادا کرنے کی پیشکش کو سراہاہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ واحدسپرپاورکی حیثیت سے تنازعہ کشمیر کے حل میں ثالثی کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی امن وخوشحالی کے لئے پاکستان کے کردارکی امریکی صدرنے توثیق کی ہے۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایک بڑاموقع ہے کہ وہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی برادری کے سامنے اپنامثبت تشخص پیش کرے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹرہمابقائی، ڈاکٹرفاروق حسنات، ڈاکٹرشاہد حسین صدیقی اورڈاکٹرمرتضیٰ شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.