Thursday, 24 September 2020, 05:14:58 pm
صدرکا عوامی فلاح وبہبود کیلئے مخیرافراد اوراداروں کی کوششوں کو باضابطہ بنانے پر زور
January 22, 2020

صدر عارف علوی نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے مخیرافراد اوراداروں کی کوششوں کو باضابطہ بنانے پر زوردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کی طرف سے اسلام آباد میں دی گئی ایک پریذینٹیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے پاکستان میں بھرپور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے بالخصوص قبائلی اضلاع میں یتیموں اور خصوصی افراد کے تحفظ اور نگہداشت اورخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر نے خصوصی افراد کیلئے پاکستان بیت المال موبائل اپلی کیشن بھی جاری کی ۔