Friday, 19 April 2024, 11:31:34 am
پاکستان مستقبل میں کسی تنازع کاحصہ بننے کی بجائے امن میں شراکت دارہوگا:وزیراعظم
January 22, 2020

 

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے امن میں شراکت دار ہوگا۔

آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی کانگریس مرکز میں

Pakistan Country Strategy Dialogue  کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد افغان جہاد اور دہشت گردی کےخلاف جنگ کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑی اور اس نے ہمارے معاشرے کو شدید نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارے ستر ہزار افراد شہید ہوئے تاہم اب  ہم نے دہشت گرد گروپوں کو ختم کردیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازع سے بچنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی کا موقع ہے جس سے ہمیں اقتصادی راہداری کے ذریعے وسط ایشیائی ملکوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو روزگار فراہم  کرکے اپنی معیشت کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔

سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں  دور کرنے کےلئے کئے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کےلئے ہماری درجہ بندی میں بہتری کی ہے،ایک سال میں ہماری غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ کردو سو فیصد ہوگئی ہے۔

صدیوں پرانی تہذیب سمیت پاکستان کی سیاحت کے شعبے کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا میں ان ممالک میں شامل ہے جہاں سیاحت کے بے پناہ مقامات موجود ہیں جنہیں دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔(این این آر/نصیرقریشی )

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.