Thursday, 25 April 2024, 08:57:55 am
پاکستا ن اورامریکہ کادوطرفہ تعلقات کومضبوط ومستحکم بنانے پراتفاق
January 22, 2020

وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوطرفہ تجارت  اورسرمایہ کاری بڑھانے کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات کو بھی مضبوط و مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان ایک ملاقات میں طے پایا۔

     دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق فریقین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کےبارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے سلگتے ہوئے تنازعے کے حل کےلئے امریکہ اپنا مستحکم کردار ادا کرے جس کے حل کےبغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کےخاتمے میں تعاون کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقوں نے افغان امن اور مصالحتی عمل میں پیشرفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیالات کیا۔

مشرقی وسطی اور خلیج فارس میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم نے امریکی صدر کو پاکستان کی طرف سے خطے میں کشیدگی کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے اس بات پربھی زور دیا کہ کشیدگی  کم کرنے کےلئے تمام فریقوں کوزیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے اور سفارتی ذرائع بروئے کارلانے چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.