Thursday, 28 March 2024, 10:36:04 pm
وزیراعظم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کےصدرکی ملاقات
January 22, 2020

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرMasatsugu Asakawa نے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔بعد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کے لئے خصوصی مالیاتی لائحہ عمل اختیار کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار شراکت داری ہے اور انہوں نے ہماری معیشت کو بحران سے نکالنے میں نمایاں ادا کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بینک کے برسوں پر محیط دیرینہ تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پچاس سال سے زائد عرصے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتہائی اچھا شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا ہم نے مالیاتی پالیسی' ٹیکس سے متعلق مسائل اور احساس پروگرام سمیت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی زیادہ سے زیادہ حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.