Saturday, 20 April 2024, 11:54:25 am
وزیراعظم کی سسٹم ایپلی کیشنزاینڈپروڈکٹ کو پاکستان میں سافٹ وئیرلیبارٹریزقائم کرنےکی پیشکش
January 22, 2020

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی سافٹ وئیر کی بڑی کمپنی سسٹم ایپلی کیشنز اینڈ پروڈکٹ کو پاکستان میں سافٹ ویئر انجیئنرنگ کےلئے سافٹ وئیرلیبارٹریزقائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے یہ پیشکش ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سسٹم ایپلی کیشنز اینڈ پروڈکٹ کی چیف ایگزیکٹو افسر Christian Klein کے ساتھ ملاقات میں کی۔

عمران خان نے سسٹم ایپلی کیشنز اینڈ پروڈکٹ کو حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان اقدام خصوصاً بڑی جامعات کے تعاون سے نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی اور تربیت کی بھی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے شہریوں کی شکایات کے ازالے، سرکاری دفاتر کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے اور کاروبار میں آسانی سمیت نظم و نسق کےلئے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کوبروئے کار لانے کو ترجیح دی ہے۔

Christian Klein نے نظم و نسق اورمعیشت کے شعبوں کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سسٹم ایپلی کیشنز اینڈ پروڈکٹ کے نوجوان سافٹ وئیر انجینئروں کی جرمنی میں تربیت اور انہیں پاکستان میں سافٹ وئیر کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.