Friday, 19 April 2024, 05:59:46 pm
وزیراعظم کی سنگاپورکےتاجروں اورسرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانےکی دعوت
January 22, 2020

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے سنگاپور کے ہم منصب Lee Hsien Loong نے ڈیووس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

درجہ بندی کے مختلف اداروں کی طرف سے پاکستان کے درجے میں حالیہ بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے سنگاپور کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

عمران خان نے سنگاپور کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست میں بھارت کے غیرقانونی اورغیر آئینی اقدامات کے بعد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانی صورتحال سے آگا ہ کیا۔

فریقین نے کثیر الجہتی فورموں پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.