Friday, 19 April 2024, 05:37:50 am
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے بھارت مخالف مظاہروں پر نظر رکھنے کے لئے ڈرون کا استعمال شروع کردیا
January 22, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے وادی میں لوگوں کی نقل و حرکت اور بھارت مخالف مظاہروں پر نظر رکھنے کے لئے ڈرون کا استعمال شروع کردیا ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ  سال اکتوبر میں پولیس کو سو سے زائد ڈرون فراہم کئے گئے جو اب نقشہ سازی کے عمل کےلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

 نقشہ سازی کا عمل مقامی علاقے کی پروفائل بنانے کے لئے کیا جارہا ہے جس میں گھروں، دکانوں کے نمبر، شاہراہیں، مذہبی مقامات اور دوسری عمارتوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

 باخبر ذرائع نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں بھارتی حکومت ان معلومات کومقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی پراثر انداز ہونے والے اپنے منصوبے کےلئے استعمال کرے گی۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.