Saturday, 29 February 2020, 12:39:04 am
گلوبل ویکسین الائنس کے سی ای او کی وزیراعظم سے ملاقات
January 22, 2020

گلوبل ویکسین الائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر SETH BERKLEY نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے انھیں پاکستان میں صحت کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت کی پالیسی اصلاحات کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے مہلک بیماریوں سے بچوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کے ساتھ تنظیم کے مسلسل تعاون کو سراہا ۔ وزیرعظم نے کہاکہ پاکستان حفاظتی ٹیکوں کے معمول کے پروگرام میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے ملک سے پولیو کے خاتمے اور عالمی سطح پرحفاظتی ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا ۔

SETH BERKLEY نے حکومت کے اقدامات کو سراہا اور تنظیم کی حمایت اور تعاون کایقین دلایا ۔