Friday, 28 February 2020, 11:18:12 pm
چین کی خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف
January 22, 2020

چین کے وزیر داخلہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات اسلام آباد میں چین کے سفیر Yao Jing نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

چین کے سفیر نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔