وزیر مذہبی امور کی سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات کی تعریف۔

file photo

رواں سال حجاج کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا،سردار یوسف
21 ستمبر 2017 (21:14)
0

وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے دوران حجاج کیلئے بہترین انتظامات کویقینی بنایا گیا تھا ۔

جمعرات کے روز پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے تربیت کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی گئی تھی ۔
وزیرمذہبی امور نے حج سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات کی تعریف کی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے اور ہم پرامن کے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے اس مہینے میں امن وامان برقراررکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔