21 ستمبر 2017 (16:59)
0

 پاکستان نے دنیا بھر میں امن کے قیام اور اسے برقرار رکھنے کے لئے شاندار خدمات انجام دی ہیں ۔

یہ بات اقوام متحدہ کے مرکز اطلاعات اسلام آباد کے ڈائریکٹرویٹوریوکیماروٹا( Vittorio Cammarota )نے غالمی یوم امن کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو انٹرویو میں کہی۔

 انہوں نے کہاکہ امن ترقی کے لئے پیشگی شرط ہے اور اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کررہاہے۔ ویٹوریوکیماروٹا  نے کہا کہ ذرائع ابلاغ امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فرو غ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔