وفاقی وزیر کا پیرس میں او آئی ای کے 85 ویں جنرل سیشن سے خطاب۔

پاکستان جنگلی حیات کی ترقی کیلئے عالمی شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،بوسن
21 مئی 2017 (22:18)
0

قومی تحفظ خوراک کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلی حیات کی ترقی کیلئے جانوروں کی صحت، بیماریوں کے کنٹرول اور غربت کے خاتمے کیلئے عالمی تنظیموں سے شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز پیرس میں او آئی ای کے 85 ویں جنرل سیشن سے خطاب کے دوران کہی ۔
سیشن میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مبصرین کے علاوہ ایک سواسی ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی ۔
قومی تحفظ خوراک کے وزیر نے کہاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں میں دیہی سماجی واقتصادی ترقی ، فوڈ سیکورٹی اور غربت کے خاتمے کیلئے جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم کا کرداراہم ہے ۔