وزیر خزانہ کا شعبے سے وابستہ افراد پرعوام کوعالمی معیار کا دودھ فراہمی پر زور۔

وزیر خزانہ کی ڈیری ایسوسی ایشن کی بجٹ تجاویز کی تحسین۔
21 مئی 2017 (21:21)
0

پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار سے ملاقات کی ۔

وفد نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز پیش کیں جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت ان کی تجاویز پر مناسب غور وخوض کیا جائیگا۔
انہوں نے ڈیری کے شعبے سے وابستہ افراد پر زور دیاکہ وہ لوگوں کو مقامی اور عالمی معیار یقینی بناتے ہوئے معیاری دودھ فراہم کریں۔
اسحق ڈار نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دودھ ان انیس اشیا میں شامل ہے جن پراعانت دی جائے گی یہ اعانت عوام کی سہولت کیلئے رمضان ریلیف پیکیج کا حصہ ہوگی۔