File Photo

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا کام تیزی سے جاری
21 مئی 2017 (21:05)
0

تربیلا ڈیم پر چودہ سو دس میگاواٹ کے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔
منصوبہ ٹنل نمبر چار پر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کے تین مجوزہ یونٹس میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت چار سو ستر میگاواٹ ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق، منصوبے کے پہلے یونٹ کی تکمیل اس سال اگست میں متوقو ہے جبکہ باقی دویونٹ آئندہ سال کے آغاز میں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔
منصوبے کی تکمیل سے تربیلا پن بجلی منصوبے کی پیدواری صلاحیت تین ہزار چار سو اٹھہتر میگاواٹ سے بڑھ کر چار ہزار آٹھ سو اٹھاسی میگاواٹ ہوجائیگی۔
تکمیل کے بعد یہ منصوبہ بجلی کی قلت پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا اور اس سے صاف اور ارزاں توانائی مہیا ہوگی۔