وزیراعظم نے کہا کہ برہان مظفروانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی۔

File Photo

کشمیر یوں نے حق خود ارادیت کے حصول کا تہیہ کر رکھا ہے،راجہ فاروق
21 مئی 2017 (20:00)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کا تہیہ کررکھا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روزمظفرآباد میں میرواغط مولوی محمد فاروق شہید اور خواجہ عبدالغنی لون شہید کے یوم شہادت کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ برہان مظفروانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی سرزمین پر طلوع صبح آزادی دیکھیں گے۔