وزیر دفاعی پیداوار کی بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات۔

پاکستان،بیلارس دفاعی شعبہ میں تعاون کے موسیع مواقع موجود ہیں،رانا تنویر
21 مئی 2017 (19:55)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے اتوار کے روز بیلاروس میں بیلاروس کے دفاعی پیداوار کے وزیر  لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچسے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے وفاقی وزیر نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وہ اسلحہ اور فوجی ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے بیلاروس میں موجود ہیں۔