ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں گیس فراہمی کا افتتاح۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی اولین ترجیح ہے،مرتضیٰ جاوید
21 مئی 2017 (18:18)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ضلع ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کے افتتاح کے دوران مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے، معیشت کی بحالی اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ نون کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے بجلی کے نئے منصوبوں سے لوڈشیڈنگ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔