صدر کا فنی تربیت پر مبنی معیاری تعلیم کے فروغ پر زور
21 مئی 2017 (18:04)
0

صدر ممنون حسین نے ملک میں ہنر پر مبنی معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اتوار کے روز کراچی میں قانونی، تعلیمی اور تدریسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔
صدر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے ہمارے ملک اور خطے کیلئے نعمت ہیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ عدلیہ معاشرے میں نظم و ضبط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہماری عدالتوں نے اس حوالے سے بہت موثر کردار ادا کیا ہے۔
بینکنگ محتسب انیس حسن موسوی جنہوں نے صدر سے الوداعی ملاقات کی، سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کی بہترین انداز میں خدمت کریں تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکے اور قومی معیشت کو مستحکم کیا جاسکے۔
اس موقع پر صدر نے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور سخت محنت کے ساتھ ادا کرنے پر بینکنگ محتسب کی تعریف کی۔