وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی

صوبائی بجٹ عوام کی خواہشات کے مطابق پیش کیا جائے گا: شہباز شریف
21 مئی 2017 (15:39)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18 کا صوبائی بجٹ عوام کی خواہشات کے مطابق پیش کیا جائے گا اورترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی۔
انہوںنے یہ بات آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے مزید وسائل مختص کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔