file photo

بلوچستان حکومت ماہی گیری کے فروغ کیلئے زیادہ وسائل بروئے کار لارہی ہے
21 مئی 2017 (15:34)
0

بلوچستان حکومت صوبے میں ماہی گیری کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل بروئے کار لارہی ہے جس کا مقصد صوبے کو مچھلی کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ہے۔
ماہی گیری کے صوبائی ادارے کے ایک عہدیدار نے آج کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ گوادر کے علاقے Tak Ormara میں تیرتی ہوئی گودی کی تعمیر جاری ہے جس پر 11کروڑ70لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اسی طرح بلوچستان کے علاقے Bela میں حب ڈیم میں مچھلیوں کی افزائش کا تالاب بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس پر چھ کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔