شمالی کور یا کا پیانگ یانگ کے علاقے سے ایک میزائل فائر
21 مئی 2017 (15:28)
0

شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے علاقے سے ایک میزائل فائر کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے سیئول میں ایک بیان میں کہاکہ میزائل کا تجربہ Puk Chang کے قریب ایک مقام سے کیاگیا۔
یہ تجربہ شمالی کوریا کے درمیانے درجے تک مار کرنے والے ایک نئے میزائل کے کامیاب تجربے کے ایک ہفتے بعد کیاگیا ہے جو الاسکا اور ہوائی تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سے پہلے شمالی کوریا نے اقوام متحدہ میں پابندیوں کے باوجود ایٹمی حملے کی صلاحیت مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔