وزیر مملکت ن سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ طبی لیبارٹریوں کو بھی جدید آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔

حکومت نے علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کیلئے متعدد اقدامات کیے : سائرہ
21 مئی 2017 (15:18)
0

نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ حکومت نے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی عالمی معیار کی سہولتوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طبی سہولتوں کو جدید خطوط پراستوار کرنے انہیں باضابطہ اور معیاری بنانے کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہاکہ طبی لیبارٹریوں کو بھی جدید آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ طبی آلات اور ادویات کی تیاری کے عمل کو باضابطہ بنانے کے صرف مجاز اور درج شدہ ادویہ ساز کمپنیوں کوملک میں کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ طبی آلات کا اندراج اورباضابطہ معائنہ کیا جارہا ہے اور کسی بھی نئے آلے کے استعمال کیلئے لائسنس کا حصول پیشگی شرط ہے۔